پتوکی میں گرینڈ آپریشن:ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی

 ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ بلال کی زیر نگرانی،ریلوے انتظامیہ اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مشترکہ آپریشن میں غیرقانونی نرسریوں کی صورت میں تجاوزات کو ختم کیا گیا 
لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پاکستان ریلویز میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ لاہور کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ مل کر پتوکی میں گرینڈ آپریشن جس میں غیر قانونی نرسریوں کی صورت میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروا لی گئی۔ اس کے علاوہ ہائی وے پر موجود ایک ارب کی زمین پر ریکوری آپریشن بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں کل 278 ملین روپے وصول کر لیے گئے۔ پتوکی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ انسداد تجاوزات  آپریشن ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ بلال کی زیر نگرانی ہوا۔ ایس پی ریلویز ابرار شاہ اور ڈویژنل انجنیئر مہمد انجم بھی اس آپریشن میں شامل تھے۔