فورٹ عباس :کروڑوں مالیت کی ریلوے اراضی واگزار

9 غیر قانونی قائم دکانیں مسمار، 3 سربمہر ،4افراد کیخلاف قانونی کارروائی 
فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ)فورٹ عباس میں مروٹ کے قریب ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار، 9 غیر قانونی دکانیں مسمار، 3 سربمہر کردی گئیں۔ محکمہ ریلوے نے سرکاری املاک پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے چک نمبر 340 ایچ آر، مروٹ کے قریب ریلوے کی قیمتی کمرشل اراضی واگزار کروائی۔ آپریشن کے دوران 9 غیر قانونی دکانیں مسمار جبکہ مزید 3 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 9.77 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی، جس کی تخمینہ مالیت تقریباً 2 کروڑ 95 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔