شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ جیون پورہ سے اغواہونیوالا17 دن کے بچے کو 24 گھنٹے کے دوران بازیا ب کرواکروالدین کے حوالے کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم اغواکاروں نے جیون پورہ کے محلہ حیدرآباد میں نامعلوم خاتون محمدبوٹاکے گھرآئی جہاں اسکی بیوی گھر میں اکیلی تھی جسے انہوں نے بیہوش کرکے اسکے 17 دن کے بچے کواغواکرکے لاہورکی آبادی شاہدرہ میں 20ہزار روپے کے عوض فروخت کردیا ، پولیس نے شاہدرہ میں چھاپہ مارکر چارملزموں دو خواتین اوردومردوں کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔