لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس مویشی چوروں کیخلاف ان ایکشن ہے چوکی انچارج سبزی منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کرکے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق چوکی پولیس کو مویشی چوری ہونے کے متعلق 15 موصول ہوئی تھی ملزمان کو تعاقب کے بعد کاچھا پھاٹک رنگ روڈ کے قریب سے حراست میں لیا گیاملزمان سے چوری شدہ 6 مویشی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاملزمان بابر اور افضال چوری ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے