کیوی بیٹرز کے جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوئے: حارث رؤف

کیوی بیٹرز کے جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوئے: حارث رؤف

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد کہا کہ ٹیم نے بھرپور محنت کی، لیکن بدقسمتی سے بولرز اچھا پرفارم نہیں کر پائے۔

 انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں ہائی اسکورنگ میچز ہوتے ہیں اور نیوزی لینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کیوی بیٹرز کے کچھ شاٹس میں بدقسمتی سے ہمارے بولرز کا کیچ نہیں پکڑا جا سکا، جبکہ ٹاپ ایجز پر بھی چھکے ہو رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید عام ہو چکی ہے اور لوگ ٹیم کی ہار پر فوراً تنقید شروع کر دیتے ہیں، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مکمل موقع ملنا چاہیے۔ حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر ایشیا کی پچز پر مشکل میں ہیں، کیونکہ جب دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز پاکستان آتے ہیں تو وہ ہم سے ہنر سیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 وکٹوں سے ہارنا پڑا تھا، جو کہ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔