چمن: ٹیکسی اسٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ تحقیقاتی عمل کے دوران پاک افغان بارڈر پر آمدورفت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں بھی بند ہیں، جبکہ ایف آئی اے حکام کے مطابق پیدل آمدورفت روٹ پر ویزا اور پاسپورٹ سیکشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس وقت باب دوستی کے راستے سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔