چمن بارڈر پر خالی پاکستانی ٹرکوں اور کنٹینرز کی واپسی کی اجازت حاصل ہوگئی

چمن بارڈر پر خالی پاکستانی ٹرکوں اور کنٹینرز کی واپسی کی اجازت حاصل ہوگئی

چمن بارڈر (بابِ دوستی) کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 افغانستان میں پھنسے ہوئے خالی پاکستانی ٹرکوں اور کنٹینرز کو واپس چمن آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عارضی طور پر، بابِ دوستی کا راستہ خالی ٹرکوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت ابھی تک معطل رہیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ کئی دنوں سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے درجنوں پاکستانی ٹرک اور ڈرائیور افغانستان کی حدود میں پھنسے ہوئے تھے۔ اب ان کے لیے واپس جانے کی اجازت ملنے سے کچھ ریلیف فراہم ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر بارڈر کھولنے کے حتمی فیصلے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان آئندہ مذاکرات متوقع ہیں۔