پاک افغان کشیدگی میں اضافہ، چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ

پاک افغان کشیدگی میں اضافہ، چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ

پاک افغان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

 ڈی ایچ او کے مطابق، محکمہ صحت کی ہدایات پر ضلع بھر میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات، طبی آلات، اور ایمبولینس سروسز کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں کسی بھی قسم کی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔یاد رہے کہ، پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں، اور اب تک 133 افغان طالبان ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اقدامات علاقائی سلامتی اور سرحدی دفاع کے لیے اہم اور ضروری قرار دیے گئے ہیں۔