لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون شہر کی بیس پرانی اور تاریخی حویلیوں کو سیاحت کے فروغ کے لیے بحال کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے ان حویلیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جنہیں اصل حالت میں بحال کر کے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ منصوبے کے تحت والڈ سٹی اتھارٹی ان حویلیوں کو مالکان سے خریدے گی اور پھر مرمت و تزئین و آرائش کے بعد انہیں سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔محکمہ بلدیات نے بھی اس منصوبے کی توثیق کر دی ہے، جس کا مقصد لاہور کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو تاریخی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔