وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وہ قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتے کے روز وہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کچھ دیر کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا بھی گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے پاک سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات نواز شریف کو بھی فراہم کیں۔ نواز شریف اس وقت علاج کے لیے جنیوا میں ہیں، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان رکھتے ہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں۔ برطانیہ کے دورے کے بعد وزیراعظم کی امریکا روانگی متوقع ہے، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔