وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب 3 روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب 3 روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت کے فروغ، شراکت داری اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا ہے۔