وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

 اس دورے کے دوران وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔ یہ وفد مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کرے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف حال ہی میں ترکی، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کے چھ روزہ دورے سے وطن واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ان ممالک کی قیادت کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے اور اس دورے میں اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں، خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔