انڈونیشیا اور روس میں زلزلے، کامچٹکا کے لیے سونامی وارننگ

انڈونیشیا اور روس میں زلزلے، کامچٹکا کے لیے سونامی وارننگ

انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ پاپوا میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 127 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اور یہ زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل کے قریب آیا۔ روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شہریوں کو محتاط رہنے اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔