روس کے جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 بتائی گئی ہے۔
زلزلے کی تفصیلات:
روسی خبر ایجنسی تاس کے مطابق، وسی اکیڈمی آف سائنسز کی متحدہ جیوفزیکل سروس کے کامچٹکا شاخ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پیٹروپاولوفسک-کامچٹکا شہر سے 279 کلومیٹر کے فاصلے پر، تقریباً 25.9 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کی شدت زمین پر 4 پوائنٹس تک محسوس کی گئی۔زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
افٹر شاکس کا خدشہ:
ماہرینِ ارضیات کے مطابق علاقے میں زلزلہ خیزی کی سرگرمی میں وقتی کمی تو آئی ہے، لیکن خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔بتایا جا رہا ہے کہ 30 جولائی کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔
انتظامی اقدامات:
کامچٹکا کی علاقائی حکومت نے زلزلے کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔سخالین کے سیویرو-کوریلسکی ضلع میں بھی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔زلزلہ پیسیفک "رِنگ آف فائر" کے علاقے میں آیا، جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز خطوں میں شمار ہوتا ہے۔