انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 13 کلومیٹر گہرائی پر تھا۔حکام نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جھٹکے آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم بڑے پیمانے پر نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔