صوبائی وزیرنے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کو حاصل مراعات بارے آگاہ کیا
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے 17رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں چین کے بڑے سرمایہ کار گروپوں کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔وفد کی قیادت ذونجیان ٹریڈنگ کمپنی چائنا کے صدر مسٹر چن کیانگ جیانگ کر رہے تھے۔پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر ہونے والی ملاقات میں چین کی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوئی۔چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔چین کی کمپنیوں نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیرنے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کو حاصل مراعات بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے اپنے چین کے متعدد دوروں کے نتیجے میں پنجاب میں ہونے والی چائنیز کمپنیوں کی سرمایہ کاری بارے بھی بتایا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی وی وو موبائل فون کمپنی کی فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں موبائل فون اور چپ فریم کی مینوفیکچرنگ کا کارخانہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے