چودھری شافع حسین سے چین کے سرمایہ کار گروپ ایرو سپیس کے وفد کی ملاقات

چین کا سرمایہ کار گروپ سرمایہ کاری کرے،ہرممکن سہولت دیں گے:چودھری شافع حسین 
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری  شافع حسین سے چین کے سرمایہ کار گروپ ایرو سپیس کے 17 رکنی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ مسٹر لو جنہائے کر رہے تھے۔چین کے سرمایہ کار گروپ نے پنجاب کے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔وفد کے سربراہ مسٹر لو جنہائے کا  کہنا تھا کہ ہمارا گروپ پنجاب میں ٹو،تھری اور فور وہیلر الیکٹرک گاڑیوں کا اسیمبلنگ پلانٹ لگانے کا خواہاں ہے۔پنجاب میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی مینوفیکچرنگ اور ان کی تنصیب کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کرکے پنجاب کو الیکٹرک گاڑیوں کا حب بنائیں گے،اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے پنجاب حکومت سے جلد معاہدہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے وفد کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے