حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعز م ہے:ترجمان بھارتی وزارت خارجہکا ردعمل
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور اس پیش رفت (دفاعی معاہدے) کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ بیان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اہم سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردِعمل دیتے ہوئے جاری کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثرانداز ہوگا، حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے