پاک سعودیہ وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور سعودی عریبیہ کی وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف، ریاض میں شرکت کی، ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، 2 روزہ کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے وزرا، قانونی ماہرین نے شرکت کی