پاکستان میں بھارتی کارروائی نپی تلی ہے ، اس کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں: وکرم مصری
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی کارروائی نپی تلی ہے اور اس کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بدھ کی صبح پریس بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس کی معلومات کے مطابق اس طرح کے مزید حملے ہونے والے تھے لہذا انھیں روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ انڈیا نے سرحد پار سے ہونے والے حملوں کا جواب دیتے ہوئے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پہلگام حملہ پاکستان اور پاکستان میں تربیت یافتہ دہشتگردوں نے کیا اور تحقیقات نے دہشت گردوں کے پاکستان کے ساتھ روابط کو بے نقاب کر دیا