پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: آصف علی زرداری

چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثرکن ہے، چین کے ساتھ زراعت، صنعت، نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے‘بہترین تعلقات خارجہ پالیسی ہے
 اْمید ہے دونوں ممالک کے عوام جلد  سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے‘دہشت گردی کیخلاف چین کیساتھ تعاون جاری رہے گا:، سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سے گفتگو
ارومچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا  ہے پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے، چین کیساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔صدرآصف علی زرداری سے سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ چن شیاوجیانگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے، سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔صدر آصف زرداری نے کہا  چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثرکن ہے، چین کے ساتھ زراعت، صنعت، نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، اْمید ہے دونوں ممالک کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ، پاکستان اور چین کے سفراء￿  بھی شریک تھے