پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط ہوئی: عطاء اللہ تارڑ

ترکیہ کی جمہوریت کے شہداء￿  کو خراج عقیدت، پاکستان مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں مل کر طے کریں گے: وزیر اطلاعات
 اسلام آباد (  آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء   اللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ تاریخ، عقیدت اور بھائی چارے پر مبنی لازوال رشتہ ہیں، جو ہر مشکل وقت میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ بھی ترقی، خوشحالی اور باہمی تعاون کی نئی منزلیں مل کر طے کریں گے۔ترکیہ کے  یومِ جمہوریت اور قومی یکجہتی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے 2016ء￿  کی ناکام بغاوت کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے  250 ترک شہداء  کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔عطاء￿  اللہ تارڑ نے کہا کہ شہداء  کی قربانیاں قوموں کو ہر آزمائش کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں اور ترکیہ نے صدر رجب طیب اردوان  کی قیادت میں جمہوریت، استحکام اور ترقی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔