سی پیک ندو طرفہ ترقی کا ضامن اور پورے خطے کیلئے اقتصادی انقلاب کا پیش خیمہ بھی ہے
دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : انٹرنیشنل ایکسپو کے دورہ کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران 9ویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نمائش میں مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور ایکسپو میں شریک بین الاقوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ڈپٹی چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ دفاع، توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک)نہ صرف دو طرفہ ترقی کا ضامن ہے بلکہ پورے خطے کے لیے اقتصادی انقلاب کا پیش خیمہ بھی ہے۔