پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں یک جان ہیں:آصف زرداری

چین میں شدید بارشوں سے  جانی نقصان پر افسوس ہے‘دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ  ہے

اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین میں شدید بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، چین کے صدر اور عوام کے نام صدر آصف علی زرداری کا تعزیتی پیغام میں صدرمملکت نے کہا   دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔صدر زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں یک جان ہیں، قدرتی آفات کے اس مشکل مرحلے پر چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ، چینی بھائیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔ پاکستانی قوم چینی عوام کے ساتھ ہے۔