پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 22 خوارجیوں کی ہلاکت پر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ قوم کو اپنے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔