وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی دو کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔اس دوران، وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ مکمل تعاون اور کھڑی ہے، اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔