سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب یمن کے حوثیوں کی طرف سے داغے گئے میزائل کے خطرے سے نمٹنے کا سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے۔
واقعے کے بعد شہر میں زور دار دھماکے جیسی آواز بھی سنی گئی، جبکہ مختلف مقامات پر ملبہ گرنے سے املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض کی جانب آنے والے میزائل کے خطرے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد ابتدائی جائزے میں مختلف مقامات پر ملبہ گرنے اور مادی نقصان کی نشاندہی ہوئی ہے۔اتحاد کے مطابق واقعے کے بعد متعلقہ حکام نقصان کی نوعیت اور اس کی مکمل تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم ابتدائی بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ملبہ شہر کے کن علاقوں میں گرا اور املاک کو کس حد تک نقصان پہنچا۔حکام کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق بھی نہیں کی گئی۔ واقعے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔