ریاض میں بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، مکان کو نقصان

ریاض میں بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، مکان کو نقصان

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دو بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، تاہم میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک سعودی شہری معمولی زخمی ہوگیا جبکہ ایک مکان اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے شہری زخمی ہوا اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ حکام نے واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کیا تھا۔اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک کر تباہ کردیا ہے۔ اتحادی افواج کے مطابق یہ میزائل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے تھے۔سعودی حکام نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ریاض، الخرج اور نجران میں فوری خطرہ ٹل گیا ہے۔ تاہم میزائلوں کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں ریاض میں ایک شہری کے زخمی ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے کا واقعہ پیش آیا۔