ریاض کی جانب حوثیوں کے دو میزائل حملے ناکام، سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیے

ریاض کی جانب حوثیوں کے دو میزائل حملے ناکام، سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیے

ریاض: سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے داغے گئے دو میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اتحادی فوج کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ریاض کی سمت ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل داغا گیا تھا۔ تاہم سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں میزائلوں کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ میزائلوں کو کس مقام پر روکا گیا اور آیا ان کا ملبہ کسی علاقے میں گرا یا نہیں۔بیان میں ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حکام کی جانب سے کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی اتحاد کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔