آپ حکومت کے پارٹنر ‘پاکستان میں 70 فیصد حکمرانی پیپلز پارٹی کی ہے خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے ن لیگی وزراء چیئرمین پی پی پر برس پڑے

 کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اسے عوامی تائید حاصل نہ ہو، اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہے‘ کیا سندھ جنت بن گیا ؟:خواجہ آصف
بلاول جمہوریت کے چیمپئین بنتے ہیں، آپ کی گورننس نے سندھ کے لوگوں کا خون نچوڑ لیاپیپلز پارٹی انتظامی یونٹس پر سیاست کر رہی ہے:طلال چودھری‘بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد صوبوں کی بحث کوپارلیمنٹ میں آجاناچاہیے:رانا ثناء اللہ
پیپلزپارٹی صوبوں کیخلاف ہے تو جنوبی پنجاب،سرائیکی صوبے کی قرار داد منظورکیوں کی؟ عطا تارڑ‘سندھ میں اختیارات پیپلز پارٹی کے پاس ہیں،اگر کارکردگی ٹھیک ہے تو 10صوبے بھی بن جائیں تو کیا مسئلہ ہے؟مصطفی کمال
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر ہیں، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہاکہ بلاول بھٹو آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اسے عوامی تائید حاصل نہ ہو، اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہیں۔ بلاول صاحب آپ کے پاس سندھ کی حکومت 18 سال سے ہے، کیا سندھ جنت بن گیا ہے، کیا کراچی شہر کی حالت پر دنیا رشک کرتی ہے‘وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے  پریس کانفرنس میں کہا ہے  پیپلز پارٹی انتظامی یونٹس پر سیاست کر رہی ہے۔ پاکستان میں 70 فیصد حکمرانی پیپلز پارٹی کی ہے، اتنی زیادہ حکومت ہونے کے باوجود یہ کیسے لاتعلقی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ملک میں تین صوبوں کے سربراہوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، گلگت بلتستان میں بھی اسی جماعت کی حکومت ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے صدر پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بلاول کے والد محترم ہیں۔طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ اتنے اہم حکومتی عہدوں پر پیپلز پارٹی کے نمائندے موجود ہونے کے باوجود جماعت حکومتی معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کیسے کر سکتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے  محسن نقوی کا یہ بیان درست ہے   صوبوں پر عوامی رائے کا احترام ہونا چاہیے،بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد صوبوں کی بحث کوپارلیمنٹ میں آجاناچاہیے۔  بلاول بھٹو کو اتنا سخت ردعمل دینے کی ضرورت نہیں تھی‘وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے  اگر سمجھتے ہیں کوئی سیاسی قیدی ہے تو قانونی ثبوت بھی سامنے لائے،190ملین پائونڈ اور توشہ خانہ کیس میں کیا سقم ہے؟ بلاول بھٹو کے کہنے سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی سیاسی قیدی ہے، نیب کے قانون میں ترمیم کی،خود تنقیدبھی کر رہے ہیں،بلاول بھٹو نے جذباتی تقریرکی،تضادات تھے، ہم عوام سے ہیں،عوام ہم سے نہیں، ریفرنڈم کرا کے عوام کی رائے لینے میں کیا حرج ہے؟ کیاآئین پیپلزپارٹی کی حکومت میں نہیں بناتھا؟۔ پیپلزپارٹی حکومت کاحصہ ہے،ہماری اتحادی ہے،ایک ریفرنڈم ٹھیک نہیں ہوا تو نئے ریفرنڈم کو روکنا سیاسی غیرسنجیدگی ہے، ایک پارٹی کے چیئرمین کے کہنے سے صوبوں کی بحث نہیں رکے گی،عوام کہتے ہیں صوبے بنا لیں تو بنائے جائیں،عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں، تقسیم کا لفظ استعمال نہ کیاجائے، وفاقی وزیربرائے صحت مصطفی کمال نے چھوٹے صوبے بنانے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا  ہے ان کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا،  بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے حوالے سے گفتگو  پر شدید افسوس ہو ا، سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، سندھ میں اختیارات پیپلز پارٹی کے پاس ہیں،اگر کارکردگی ٹھیک ہے تو 10صوبے بھی بن جائیں تو کیا مسئلہ ہے؟