اسلام آباد(آن لائن)منتخب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی انجینئر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں بھٹو ازم کے فروغ کیلئے کوشاں رہوں گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام بانی چیئرمین زوالفقار علی بھٹو شہید کی پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں بھٹو ازم کے فروغ کیلئے کوشاں رہوں گا ہمایوں خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں میرا بحیثیت سیکرٹری جنرل انتخاب پیپلز پارٹی قیادت کے اعتماد کا مظہر ہے ‘جیالے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے فکر فلسفہ اور مشن پر کاربند اور پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کی پیپلز پارٹی خاندان کی مانند ہے‘ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کا جیالا پارثی کا اصل اثاثہ ہیں ۔جیالوں سے براہ راست رابطوں کیلئے صوبائی ڈویژنل وضلعی اورشہری سطح پر جلد اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔