نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ماسکو میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔