ڈھاکا میں ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات

ڈھاکا میں ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات

ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات خالدہ ضیا کی آخری رسومات کے دوران ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا استقبال کیا اور خوشگوار انداز میں بات چیت کی۔یہ ملاقات بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ کے موقع پر ہوئی، جس میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، اعلیٰ مقامی رہنما اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات رسمی اجلاس کا حصہ نہیں تھی بلکہ مختصر اور دوستانہ نوعیت کی تھی، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر مختصر بات چیت ہوئی۔