واشنگٹن میں وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

واشنگٹن میں وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر مختلف سربراہان مملکت اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کی، جن میں شامل ہیں:

بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ
آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو
ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا ماحول بھی دیکھا گیا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں، جہاں انہوں نے عالمی سطح پر امن اور علاقائی استحکام کے موضوعات پر بات چیت کی۔