وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اسٹیئرنگ کمیٹی کا 46واں اجلاس

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اسٹیئرنگ کمیٹی کا 46واں اجلاس

وفاقی حکومت کی اولین ترجیح جامع اور بامعنی ترقی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بچت شدہ فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اسٹیئرنگ کمیٹی کا 46واں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور صوبائی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ نے مالی سال کے اختتام سے قبل تمام دستیاب وسائل کے مکمل استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح جامع اور بامعنی ترقی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام شراکت دار مل کر ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ ترقیاتی منصوبے ایس ڈی جیز (پائیدار ترقی کے اہداف) کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔اجلاس میں بچت شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا گیا اور تاکید کی گئی کہ فنڈز کو مؤثر طریقے سے خرچ کر کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت میسر آئیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقی کے لئے ہر سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ ملکی ترقی کا ایک مستحکم اور دیرپا بنیاد قائم ہو۔