کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)کھڈیاں خاص میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر میزبانوں کو 20ہزار جبکہ شادی ہال مالک کو 30ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں شادی ہالز کے اوقات کار اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چودھری جمیل احمد نیتقریب کے دوران خلاف ورزی کرنے والے گھر والوں کو 20 جبکہ شادی ہال مالک کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا تھا شادی کی تقریبات کے اوقات کار اور ون ڈش پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، شادی ہال مالکان کو وارننگ دی ہے وہ حکومتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔