7ہلاکتیں:خاتون کی خودکشی،بزرگ کی تشدد زدہ لاش برآمد

اسلام پو رہ میں67سالہ عبدالقیوم گھر میں مردہ پایا گیا،کاہنہ میں40سالہ خاتون نیزہریلی گولیاں نگل لیں
 ذہنی معذور خاتون کار کی زد میں آ کر ماری گئی،45 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا
کاہنہ میں خواجہ سرا کی لاش ملی، باٹا پور میں کھیڑا پل کے قریب سے نشے کا عادی 40 سالہ شخص مردہ ملا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرِ لاہور میں پیش آنے والے مختلف افسوسناک واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں 67 سالہ عبدالقیوم اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر معاملہ قتل یا کسی اور پراسرار صورتحال کا لگتا ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گیکاہنہ کے علاقے میں 40 سالہ نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔بادامی باغ رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 25 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اچانک سڑک پر آنے سے حادثہ پیش آیالوئر مال میں ضلع کچہری کے قریب 45 سالہ شخص مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھامتوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔کاہنہ میں گرین سٹی کے قریب خواجہ سر ا کی لاش ملی پایا گیاشناخت بھی نہ ہو سکی۔گلبرگ میں لبرٹی مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے کوائف کی عدم دستیابی کے باعث شناخت نہ ہو سکی،باٹا پور میں کھیڑا پل کے قریب گرین بیلٹ سے نشے کے عادی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے موقع پر شناخت نہ ہو سکی پولیس اور متعلقہ اداروں نے تمام واقعات کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔