بھائی نے رابطہ نہ ہونے پر بہن کے گھر جا کر دیکھا تو زینب مردہ حالت میں پڑی تھی، علاقے میں خوف و ہراس
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر سے 48 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاپولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے گھر میں پرسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ مقتولہ کے بھائی نے رابطہ نہ ہونے پر بہن کے گھر جا کر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پڑی تھی، جس پر اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیاپولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔