قبرستان میں تشدد زدہ لاش شہری کی خودکشی

باٹا پور میں جلو موڑ قبرستان سے 30نوجوان کی لاش ملی،راوی روڈ پر شہری نے موت گلے لگالی ، فیکٹری ایریا سے لاش برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے پولیس کے مطابق باٹا پور میں جلو موڑ قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے، مردہ خانے منتقل کر دی گئی،راوی روڈ چوکی سبزی منڈی پھاٹک نمبر 3 کے قریب شہری نے خودکشی کر لی متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی جبکہ فیکٹری ایریا والٹن روڈ پر فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی گجومتہ کا رہائشی تھامتوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔