گھر سے 35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

شناخت پشاور کی رہائشی نبیلہ کے نام سے ہوئی ، پولیس،تحقیقات کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں گھر سے 35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ میں 35 سالہ خاتون کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔مقتولہ کی شناخت نبیلہ کے نام سے ہوئی جو پشاور کی رہائشی تھی۔متعلقہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔