لاہور (کرائم رپورٹر ) جوہر ٹائون پولیس نے کارروائی کے دوران امپورٹڈ شراب فروخت کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران جوہر ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر امپورٹڈ شراب کی سپلائی کرنے والے شراب فروش عمران نور کو گرفتار کر کے ملزم سے 10 سے زائد بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ دوران تفتیش اس نے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔