4لٹر امپورٹڈ شراب برآمد ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس نے امپورٹڈ شراب کی سپلائی ناکام بنا کر ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کے دوران نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم ہمایوں ظہیر کوگر فتار کر کے قبضے سے 4 لٹر امپورٹڈ شراب برآمدکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔