بین الصوبائی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت دھر لیاگیا

تھانہ صدر پولیس نے ملزموں سے 55 لاکھ مالیتی مال مسروقہ بر آمد کرلیا 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر پولیس نے سڑکوں پر ناکے لگا کر وارداتیں کرنے والے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت چار ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 55 لاکھ مالیتی مال مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھانہ صدر پولیس پاکپتن نے ڈاکوئوں سے ٹریکٹر،طلائی زیورات،نقدی بر آمد کرلی۔ملزم تھانہ صدر پولیس کو ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے ڈاکووں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے۔ڈی پی او کا کہنا تھاکہ پولیس جرائم۔پیشہ افراد کی سرکوبی آہنی ہاتھوں سے کر رہی ہے۔