متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

 نواب ٹائون میں اکمل ،ڈیفنس بی ذیشان ،ٹائون شپ میں غیور کیساتھ ڈکیتی
شادباغ ، سول لائنز ، شاہدرہ اور گلشن اقبال سے 4موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے نواب ٹائون میں اکمل سے 5لاکھ روپے اور موبآ ئل فون، ڈیفنس بی میں ذیشان سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ٹائون شپ میں غیور سے 4لاکھ 40 روپے اور موبائل ،نشترکالونی میں عبدالجبار سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں یاور سے 4لاکھ15 ہزار روپے اورموبائل ،راوی روڈ میں اختر سے 20 ہزار روپے اور موبائل ،چوہنگ میں اظہر سے 10 ہزار روپے اور موبائل ،گجر پورہ میں عدنان سے 8 ہزار روپیلوٹ لئے۔دریں اثناء شادباغ سے محسن ، سول لائنز سے امانت ، شاہدرہ سے اویس اور گلشن اقبال کے علاقہ سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔