10 وارداتیں :شہری لاکھوں نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈاکوئوں نے جمشید سے ڈیڑھ لاکھ ،قاسم سیسوا لاکھ روپے اورموبائل لوٹ لئے
 راوی روڈ اور مسلم ٹائون سے2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں نقدی، موبائل فونز سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔مسلح ڈاکوئوں نے ڈیفنس بی میں شہریار سے1لاکھ 90ہزار روپے اور موبا ئل فون،سندر میں عاطف سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں جمشید سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں زنیر سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون ، ہربنس پورہ میں قاسم سے1 لاکھ 25ہزار روپے اورموبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ۔ راوی روڈ اور مسلم ٹائون سے2 گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، برکی اور لیاقت آباد سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔