ڈیڑھ ماہ :غیرقانونی اسلحہ کیخلاف کارروائیاں ، 15ہزار افرادگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈیڑھ ماہ میں 15 ہزار سے زائد گرفتاریاں، بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف لاہور پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال یکم اکتوبر سے اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران 15 ہزار 791 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف تھانوں میں 8078 مقدمات درج کیے، جبکہ گرفتار افراد سے 47 کلاشنکوف، 366 رائفلیں، 320 گنیں اور 7257 پسٹل برآمد کیے گئے۔