اٹک: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

 اٹک(آئی این پی )حضرو پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمرایوب نامزدہیں،مقدمے میں 5اراکین اسمبلی سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل  ہیں،پولیس کے مطابق 22فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل  ہیں،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کرکے 78اہلکاروں کوزخمی کیا۔ادھرتھانہ صدرحسن ابدال میں پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان کیخلاف 3 مختلف مقدمات درج کرلیے گئے۔