لاہور سے 340گرفتاریاں ،سب سے زیادہ 39مقدمات درج ،کل 76پرچے
راولپنڈ ی کی 8مساجد سمیت گردونواح میں کئی املاک محکمہ اوقاف کے حوالے
لاہور،راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹی ایل پی کے مظاہرین کے خلاف پولیس کے چھاپے تیز ہو گئے، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے اب تک 3 ہزار سے زائد رہنمائو ں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے پر تشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔لاہور 340 ،شیخوپورہ 217 ،منڈی بہائوالدین 210 ،راولپنڈی 190،فیصل آباد 180،گوجرانوالہ 160،سیالکوٹ 150اوراٹک سے 156ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا،ان افراد کیخلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے ،شیخوپورہ میں 8 ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر انتظام مساجد اور مدارس کو محکمہ اوقاف کے سپرد کرنے کا عمل شروع کر دیا۔پولیس نے راولپنڈی میں 8مساجد کا کنٹرول ٹی ایل پی انتظامیہ سے محکمہ اوقاف کے حوالے کروا دیا۔سواں کے قریب بڑے دینی مدرسہ، سادات کالونی واہ صدرمیں جامع مسجد سادات کالونی،بدھو گائوں واہ کینٹ میں جامع مسجد منیر ،محلہ پڑی ٹیکسلا میں جامع مسجد عثمانیہ ،مین گلی راجہ اقبال ٹائون کھنہ کاک میں جامع مسجد سیدنا محمد ،جامع مسجد جلالی بنگش کالونی پیرودھائی،جامع مسجد ضیاء العلوم ٹرنک بازار راولپنڈی،جامع مسجدحق چار یار چھابڑی اکو کلرسیداں ،مدرسہ محمدیہ غوثیہ گھیلا کلاں چکری کا انتظام بھی محکمہ اوقاف نے سنبھال لیا۔