کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیونی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران اور دیگر ممالک جانے والے 17 افراد کو گرفتار کرلیا، ان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں بونیر کے 5، ساہیوال کے 3، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین کے 2 ، وہاڑی، لاہور، لودھراں، گجرات اور کراچی کے شہری بھی شامل ہیں ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔