بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے چندی گڑھ روڈ کراچی پر واقع جی پی او میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق تلاشی لینے پر پارسل میں موجود بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی 3 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوئی.مذکورہ پارسل پشاور کے رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے لئے بک کروایا گیا تھا.پارسل تحویل میں لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.اے این ایف قومی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے.حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے.منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔